منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

چیف سیکرٹری کی ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ۔ کووڈ 19 سے نمٹنے کیلئے سرگرمیوں کا جائیزہ لیا

لوگوں کی نقل و حمل کم کرنے پر زور دیا
جموں ؟چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا وائیرس سے متاثرہ افراد کے رابطے میں آئے لوگوں کی جلد از جلد شناخت کریں اور اُن کو پروٹو کال کے تحت کورنٹین میں رکھیں ۔ چیف سیکرٹری نے اس وباءکے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے لوگوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت دی ۔ فائنانشل کمشنر صحت ، پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی ، ڈویژنل کمشنر جموں اور دیگر کئی افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ جبکہ ڈویژنل کمشنر کشمیر اور صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے کورونا وائیرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے کی جا رہی کوششوں پر ڈپٹی کمشنروں کی سراہنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں دیگر ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں اور متاثرہ افراد کے رابطے میں آئے اب تک تقریباً سبھی لوگوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ دہلی میں منعقدہ مذہبی اجتماع میں شرکت کرنے والے سبھی لوگوں کی تفصیلات ڈپٹی کمشنروں کو دی گئی ہیں ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ دونوں صوبوں کے ڈویژنل کمشنروں کو آئی جی پی کے ساتھ قریبی تال میل قائم کرنا چاہئیے تا کہ اس سلسلے میں مطلوبہ نتایج حاصل کئے جا سکیں ۔ مختلف اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے کچھ علاقوں کو ریڈ زون قرار دینے پر چیف سیکرٹری نے ان زونوں میں تعینات عملے کے کام کی تعریف کی ۔ انہوں نے لاک ڈاو¿ن کو موثر طور عملانے پر زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے لاک ڈاو¿ن کی عمل آوری اور لوگوں کی نقل و حمل روکنے کیلئے پولیس کی سراہنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو آج بھی سخت چیلنج کا سامنا ہے ۔ بزرگ لوگوں کی راحت رسانی کیلئے چیف سیکرٹری نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ بزرگ لوگوں کیلئے ایک ہیلپ لائین قائم کرے اور مختلف اضلاع کی انتظامیہ کے ساتھ اس سلسلے میں تال میل بنائے رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ چنانچہ ضلع انتظامیہ کورونا وائیرس کے خلاف مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہے لہذا یہ ہیلپ لائین پولیس کے ذریعے چلائی جانی چاہئیے ۔ چیف سیکرٹری نے ہیلپ لائین کی مناسب تشہیر پر زور دیا تا کہ مستحق بزرگ افراد اس سے استفادہ کر سکیں ۔ چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں کو متعلقہ علاقوں میں بنکوں کا کام کاج یقینی بنانے کی ہدایت دی تا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کی عمل آوری یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں ضلع سطح کی رویو کمیٹی کی میٹنگ منعقد کرنے پر بھی زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ مطمعین رہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img