منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

کرونا کرفیوکے بیچ بی ایس این ایل کا انتباہ

بلوں کی عدم ادائیگی پر ٹیلی فون کنکشن منقطع کرنے کا اعلان
سرینگر//2 اپریل// لاک ڈاﺅن کے بیچ سرکاری مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل ایل نے لینڈ لائن و موبائل صارفین کو بلیں ارسال کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ بلون کی عدم ادائیگی کے نتیجے میں مواصلاتی کنکشن منقطع کئے جائے گے۔ جے کے این ایس کے مطابق واد میں15روزہ مکمل لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں جہاں ہر سو مکمل ہو کا عالم ہیں اور بیشتر لوگوں گھروں سے باہر قدم رکھنے سے کٹرا رہے ہیں،اس صورتحال میں سرکاری ٹیلی کیمونکیشن کمپنی بی ایس این ایل نے صارفین کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے فونوں کی بلیں ارسال کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ فاروق احمد نامی ایک صارف نے بتایا کہ اس خطرنا ک صورتحال میں جو ہر سو دہشت ہے اور نجی سطح سے سرکاری سطح اور سرینگر ے دہلی تک کمپنیاں صارفین کو رعایت دے رہی ہے وہی وادی میں ہمیشہ کی ہی طرح اس بار بھی اس سرکاری مواصلاتی کمپنی نے ایک بار پھر صارفین کی گردنوں پر سوار ہوکر انہیں مجبور کرنا شروع کردیا۔فاروق احمد نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے انہیں بار بار موبائل اور بذریعہ یہ ای میل پیغامات سے بلیں موصول ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ایس ایم ایس پیغام میں انتباہ کیا گیا کہ اگر31مارچ تک بلوں کی ادائیگی نہیں ہوئی تو ان کے لینڈ لائن فون منقطع کئے جائے گے۔ ایس ایم ایس میں واضح کیا گیا”معر بانی کر کے بل ادا کریں،او رمنقطع ہونے سے بچ جائے اور سروس کو جاری رکھی،آپ آن لائن طریقے سے بھی بل ادا کرسکتے ہے“۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ہر سو خوف اور دہشت ہے اور لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے بی ایس این ایل کمپنی انہیں بل کی ادائیگی کیلئے مجبور کو رہی ہے۔ بشارت احمد نامی ایک صارف نے بتایا کہ اگر چہ بی ایس این ایل نے آن لائن طریقے سے بھی بلوں کی ادائیگی کی ہری جھنڈی دکھائی ہے،تاہم یہ ضروری نہیں کہ ہر صارف کے پاس ڈیجٹل ذرائع موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میںفون کو منقطع کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے جب مواصلاتی راوبط اور فونوں کی ضرورت لازمی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکام کو اس جانب توجہ مبذول کرنی چاہے اور فوری طور پر بی ایس این ایل حکام کو یہ روایہ فوری طور پر ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس بھی4 ماہ تک موبائل بند رہنے کے بعد مذکورہ کمپنی نے ان چار ماہ کی بلوں کو وصول نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ستم طریفی یہ ہے کہ اس کمپنی نے نا صرف ان بلوں کو وصول کیا بلکہ صارفین سے اضافی رقومات مختلف ناموں پر اینٹھ لئے۔ صارفین نے بتایا کہ جموں کشمیر واحد خطہ ہے جہاں پر سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر یہ کمپنی نفع میں چل رہی ہے تاہم دیگر جگہوں پر یہ کمپنی خسارے میں ہے۔اس سلسلے میں بی ایس این ایل کے جنرل منیجر اور ترجمان سے ردعمل کیلئے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ قام نہ ہوسکا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img