سرینگر//2 اپریل/وادی میں نکرﺅنا قہر کے بیچ حکام نقلی اور جعلی ہینڈ سینٹیئزوروں سے بھی نپٹ رہی ہے تاکہ لوگوں کو اس مہلک وباءسے دور رکھا جاسکے۔جے کے این ایس کے مطابق حکام ایک طرف سے جہاں کورونا وائرس کو پھیلنے کیلئے متحرک ہے وہی لوگوں کو نقلی ہینڈ سینی ٹائزروں سے بچانے کیلئے متحرک ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ڈرگس نے سوپور کے انڈسٹریل زون میں”یو سیف زون“ پر چھاپہ مارا او مبینہ طور پر نقلی سینی ٹائزروں کو بنانے کا پردہ فاش کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس یونٹ کو اس طرح کے مصنوعات بنانے کی لائنسنس حاصل نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈرگس کنٹرول کشمیر عرفانہ احمد کی ہدایت پر نے مذخورہ صنعتی یونٹ پر چھاپہ مارا،جس کے دوران غیر قانونی طور پر سینی ٹائزر بنانے والے ایک یونٹ کو سیل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کی مذکورہ یونٹ ایکٹوا سیفٹی نامی ہینڈ سینی ٹائزر بناتا تھا،اور انکے پاس اس طرح کے مصنعوات بنانی کی لائنسن نہیں تھی۔



