سرینگر//2 اپریل//لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جمعرات کودوپہرتک جموں اورکشمیرصوبوں میں لگ بھگ400ایف آئی آردرج کئے تھے جبکہ600سے زیادہ گاڑیوں کوضبط اور200سے زیادہ دکانات کوسربمہر کرنے کیساتھ ساتھ پولیس نے700افرادبشمول دکانداروں کوحراست میں لیا۔معلوم ہواکہ جموں وکشمیرپولیس نے بدھ اورجمعرات کویونین ٹریٹری کے دونوں صوبوں میں مزید50ایف آئی آرایسے افرادکیخلاف درج کئے جولاک ڈاﺅن کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے ۔ذرائع نے بتایاکہ اس دوران 50سے زیادہ افرادکوحراست میں لیاگیاجبکہ ایک درجن سے زیادہ گاڑیوں کوضبط اور2درجن سے زیادہ دکانات اوردیگرکاروباری مراکز کوسیل یاسربمہرکیاگیا۔ذرائع کاکہناتھاکہ اس طرح سے جموں وکشمیرمیں 19مارچ سے جاری بندشوں اورجاری ملک گیرلاک ڈاﺅن کے دوران ابتک400ایف آئی آرجموں اورکشمیرصوبوں کے سبھی20اضلاع بشمول سری نگراورجموں شہروں میں درج کئے گئے جبکہ ضبط شدہ گاڑیوں کی تعداد600سے زیادہ ہوگئی اورلاک داﺅن کے دوران کھولے گئے سربمہرکردہ دکانات ودیگرکاروباری مراکزکی تعداد200سے زیادہ ہوگئی ۔معلوم ہواکہ بدھ کے روزشمالی کشمیرکے ہندوارہ تحصیل اورجنوبی کشمیرکے تحصیل اونتی پورہ میں 35افرادکولاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پولیس نے حراست میں لیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ہندوارہ پولیس نے بدھ کے روزیہاں 6دکانات کولاک داﺅن کے دوران کھولنے کے بعدسیل کردیااورمتعلقہ دکانداروں کوحراست میں لیکراُن کیخلاف کیس درج کئے گئے ۔پولیس ذرائع کاکہناتھاکہ اونتی پورہ میں پولیس نے لاک ڈاﺅن کے تحت عائدحکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والے7افرادکوگرفتارکیا۔انہوں نے کہاکہ حراست میں لئے گئے ان سات افرادکیخلاف پولیس تھانہ اونتی پورہ میںایف آ¾ئی آرزیرنمبر40/2020کے تحت کیس درج کیاگیا،اوراُن سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔پولیس ذرائع نے مزیدجانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ ہندوارہ پولیس نے 28افرادکولاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں گرفتارکیا،اوراُن کیخلاف پولیس تھانہ ہندوارہ میں ایف آئی آرزیرنمبر98/2020کے تحت کیس درج کیاگیا۔اس دوران پولیس تھانہ ویلگام کپوارہ میں لاک داﺅن کی خلاف ورزی کرنے کے مرتکب 15افرادکیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر40/2020کے تحت معاملہ درج کیاگیاجبکہ خلاف ورزی کے مرتکب 15افرادکوحراست میں لیاگیا۔ضلع کپوارہ میں ہی کرالہ گنڈپولیس نے امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے6دکانات کوسیل اورمتعلقہ نصف درجن دکانداروں کوگرفتارکیاگیا۔گرفتار شدہ دکانداروں کیخلاف پولیس تھانہ کرالہ گنڈمیں ایف آئی آرزیرنمبر20/2020کے تحت کیس درج کیاگیا۔پولیس حکام نے لوگوں پرزوردیاہے کہ وہ لاک ڈاﺅن کے تحت عائدبندشوں اورپابندیوں کااحترام کرتے ہوئے اپنی اوراپنوں کی سلامتی کیلئے گھروں سے انتہائی مجبوری کے بغیرباہرنہ نکلیں ۔دریں اوڑی پولیس نے بدھ کے روزلاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ایک سوموڈرائیور کوحراست میں لیاجبکہ اُسکی سوموگاڑی بھی ضبط کی گئی ۔ایس ایچ اﺅپولیس تھانہ اوڑی محمداقبال نے بتایاکہ لاک ڈاﺅن کے دوران سوموگاڑی نکالنے کی پاداش میں ڈرائیورفاروق احمدشیخ ولدغلام قادرشیخ ساکنہ نامبلہ اوڑی کوگرفتارکیاگیاجبکہ اُسکی سوموگاڑی زیررجسٹریشن نمبرJK05B-7554 کوضبط کیاگیا۔سوموڈارئیورکیخلاف پولیس تھانہ اوڑی میں ایف آئی آرزیرنمبر31/2020کے تحت کیس درج کیاگیا۔دریں اثناءبدھ اورجمعرات کوپولیس نے سری نگراورجموں سمیت یونین ٹریٹری کے دیگراضلاع میں بھی لاک ڈاﺅن کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے کئی افرادکوگرفتارکیاجبکہ کئی دکانات کوسیل کرنے کیساتھ ساتھ کچھ گاڑیوں کوبھی ضبط کیاگیا۔



