بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

بالاکوٹ سیکٹر میں ہند وپاک افواج کے مابےن گو لہ باری

علاقہ مےں خوف ودہشت پھےل گےا۔ دو فوجی اہلکار زخمی
سرینگر2 اپرےل /پونچھ کے بالا سےکٹر مےںگذ شتہ ہندوپاک افواج کے مابےن گو لی بار ی کا شدےد تبا دلہ ہوا ہے جس کے باعث وہاں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہےں۔سی اےن اےس کے مطابق ہندپاک سرحدوں پر کشیدگی برابر جاری ہے۔گز شتہ رات ایک بار پھر دونوں اطراف کے افواج نے بندوقوں کے دہانے کھولے اور سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں پا کستانی افواج نے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے جدیدترین ہتھیاروں کا استعمال کیاجس کا بھارتی افواج نے بھی معقول جواب دیا البتہ گولہ باری سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتا یا کہ پاکستانی فوج نے بلا اشتعال بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بناکر جدید ترین ہتھیاروں سے گولہ باری کی تاہم بھارتی فوج نے بھی پاکستانی بلا اشتعال گولہ باری کا بھر پور جواب دیا۔گولہ باری کے نتیجے میں وہاں تعینات فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہےں جن کو اسپتال منتقل کےا گےا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستا نی افواج گزشتہ کئی ہفتوں سے پونچھ کے متعدد سیکٹرز میں گولہ باری کر رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img