ضرورتمندوں کے گھروں تک اشیاءخوردنی پہنچائی جائے گی// ڈپٹی کمشنر
سرینگر/25مارچ /کرﺅنا وائرس کے پھیلاﺅ کا تدارک کرنے کیلئے میں لاک ڈاﺅن کے بیچ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے اعلان کیا کہ28مارچ سے صارفین کو گھرﺅں کی دہلیز پر ہی راشن سپلائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر میں کمزور طبقوں اور مفلسوں کو ضرور کھانے پینے کی اشیاءکے پیکٹ بھی گھر پہنچائے جائے گے۔جے کے این ایس کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے وادی میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے مکمل لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں ضلع انتظامیہ سرینگر نے اعلان کیا ہے کہ صارفین کو گھروں کی دہلیز پر راشن فراہم کیا جائے گا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے بدھ کو اعلان کیا کہ28مارچ سے سرینگر میں ایک لاکھ60ہزار کنبوں کو عوامی تقسیم اکری کے ذریعے گھرﺅں کی دہلیزس پر راشن تقسیم کرناے کا عمل شروع کیا جائے گا تاہم انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ کرﺅنا وائرس کی منتقلی کی زنجیر توڑنے کیلئے گھروں میں ہی رہیں۔ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے سماجی وئب سائٹ ٹیوٹر پر لکھا” سرینگر میں ایک لاکھ60ہزار کو گھرﺅں نپر راشن پہنچانے کا عمل28مارچ سے سخت حفاظتی انتظامات اور ضوابط کے تحٹ شروع کیا جائے گا،محکمہ رسدات،زراعت،پولیس مجسٹریٹوں کے ہمراہ ایس آر ٹی سی،سرینگر مونسپل کارپوریشن اور رضاکار اس میں شامل ہونگے،براہ معربانی گھرﺅں میں رہیں اور زنجیر توڈیں،پیغام کو پھیلائے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کیلئے بہتر ہے کہ وہ گھرﺅں میں بیٹھے،جبکہ کمزور اور نادر طبقوں کے گھرﺅں تک اشیاءکے پیکٹ پہنچائے جائے گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پہل مشترکہ طور پر سمارٹ سٹی اور ڈی ڈی ایم ائے کی طرف سے شروع کی گئی ہے۔ ٹیوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس سلسلے میں تفصٰلات کم و قلیل ہے۔ ٹیوٹ میں مزید کہا گیا ہے” ڈی ڈٰی ایم ائے اور سرینگر سمارٹ سٹی نے سماجی تحفظ منصوبہ آج شروع کیا۔۔خواتین،بچوں،غریب،نادر، بزرگوں اور خصوصی بچوں کے علاوہ ضرورت مندوں کو اشیاءکے پیکٹ،ادویات اور ضروری مدد فراہم کیا جائے گا۔“ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے پہلے ہی16لازمی سہولیات کی فہرست جاری کی ہے،جبکہ اشیاءخوردنی سے بھری گاڑیوں کو بھی باضابطہ اجازت ناموں کے ساتھ چلنے کی منظوری دی گئی ہے۔




