سرینگر/25مارچ / وادی میں کرﺅنا وائرس میں مبتلا ہونے کے مریضوں میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے،جس کے نتیجے میں بدھو کو مزیدع4افراد کے نمونوں کو مثبت قرار دیا گیا،جس کے ساتھ ہی وادی میں کرﺅنا مریضوں کی تعداد بڑ کر8 اور جموں کشمیر میں11ہوگئی۔جے کے این ایس کے مطابق وادی میں منگل کو مزید3افراد کے نمونے مثبت آنے کے بعد بدھ کو مزید4افراد کے نمونوں کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو وادی سے تعلق رکھنے والے مزید4افراد کو کرﺅنا وائرس میں مبتلا پایا گیا۔ حکومتی ترجمان روہت کنسل نے سماجی وئب سائٹ ٹیوٹر پر اس بات کا اعتراف کیا کہ مزید4افراد کے نمونے مثبت آئے ہیں۔روہت کنسل نے بتایا” بانڈی پورہ سے مزید4افراد کو مثبت پایا گیا،ابتدائی معلوموات سے پتہ چلا ہے کہ وہ سرینگر کے مریض سے قریبی رابطے میں تھے،جبکہ سرینگر کا مریض گزشتہ روز کروئنا وائرس میں مبتلا قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام 5افراد نے مذہبی تقریب میں زرکت کی تھی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اس ٹویٹ کو ایک بار پھر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”جس زنجیر کے بارے میں ہم کہتے تھے،ہر کسی کو ابھی دیر نہیں،براہ معربانی تعاون کریں،زنجیر کوتوڑیں۔ وادی میں پہلے ہی کرونا وائرس کے4مریض تھے،اور مزید معاملے آنے کے ساتھ وادی میں ان مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوکر8پہنچ گئے،جبکہ جموں میں بھی اس وائرس کے3مریض ہے،اور مجموعی طور پر جموں کشمیر مین کرﺅنا وائرس میں مبتلا لوگوں کی تعداد11پہنچ چکی ہے۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں ایک مشتبہ مریضہ بدھ دوپہر کو اچانک اسپتال سے غائب ہوئی،جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت تشویش کا ماحول پھیل گیا تاہم بتایا جاتا ہے کہ بعد میں مذخورہ مریضہ نے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں رپورٹ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کا کہنا ہے کہ مذکورہ مریضہ کے خلاف کروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وادی میں لگاتار کرﺅنا وائرس میں مبتلا کے معامالت سامنے آنے کے بعد لوگوں میں سخت تشویش کا ماحول پیدا ہوا ہے،جس کی وجہ سے لوگ میں تناﺅ اور کشیدگی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔وادی میں پہلے ہفتے میں ایک معاملہ سامنے آیا تھا تاہم گزشتہ2روز کے دوران7معامالات بھی سامنے آئے۔





