منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

راجستھان :ڈمپر- کار کی ٹکر میں پانچ افراد ہلاک

اجمیر، 18 مارچ:  راجستھان میں ضلع اجمیر کے کشن گڑھ کے روپن گڑھ تھانہ علاقہ میں آج صبح ڈمپر اور کار کی ٹکر میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جے پور سے پانچ افراد کار ٹیکسی سے ناگور کی طرف جا رہے تھے کہ علی الصبح ساڑھے تین بجے روپنگڑھ میں رونادا گاؤں کے قریب غیر قانونی بجری سے بھرے ڈمپر سے گاڑی ٹکرا گئی۔ آمنے سامنے کی ٹکر سے کار میں سوار سندیپ پونيا، شوقین، سریندر سنگھ، سنجے شرما اور رام چندر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش روپنگڑھ پرائمری ہیلتھ سینٹر پهچائے۔ مرنے والوں میں چار افراد ضلع ناگوراور ایک ضلع چرو کے راج گڑھ کا رہنے والا تھا۔ حادثہ کے بعد علاقہ نائب بی ڈی او، تحصیلدار، ڈی ایس پی اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ پولیس نے ڈمپر کو قبضہ میں لے لیا ہے۔
(یواین ن آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img