نئی دہلی، 17 مارچ : وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز بنگلہ دیش کے پہلے وزیراعظم شیخ مجیب الرحمان کے یوم پیدائش پر انہیں سلام کیا۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا ’’بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کو ان کے یوم پیدائش پر سلام۔ انہیں بنگلہ دیش کی ترقی، ان کے ہمت اور فراموش نہ کئے جانے والے ان کے تعاون کے لئے ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے۔”
وزیراعظم آج شام ویڈیو لنک کے ذریعہ بنگلہ دیش میں منعقد بنگ بندھو کی صد سالہ یوم پیدائش کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔
(یو این آئی)





