منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

نیوزی لینڈ میں كورونا سے نمٹنے کے لئے 7.36 ارب ڈالر کے پیکیج لانچ

ویلنگٹن، 17 مارچ: نیوزی لینڈ کی حکومت نے منگل کے روز كورونا وائرس سے كيويوں کی ملازمتوں اور ملکی معیشت میں اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ’جدید نیوزی لینڈ کی تاریخ میں سب سے اہم امن۔ وقت اقتصادی پلان‘ اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 7.36 ارب ڈالر کا پیکج بھی لانچ کیا۔
نیوزی لینڈ کی حکومت نے 7.36 ارب ڈالر (یعنی 12.1 ارب نیوزی لینڈ ڈالر)کا پیکیج لانچ کیا جو ملک کے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے چار فیصد کے برابر ہے۔ یہ منصوبہ عالمی مالیاتی بحران کے پیش نظر نافذ کیا گیا تھا اور یہ آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ میں اعلان ریلیف پیکجوں سے بڑا ہے۔
وزیر اعظم جسنڈا ردیگن نے ایک بیان میں کہا’’نيوزی لینڈ کے عوام کی صحت کی حفاظت اور ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے حکومت سبھی رکاوٹوں سے باہر نکل رہی ہے‘‘۔
محترمہ اردیگن نے کہا کہ ہماری معیشت کے لئے سب سے بہتر تحفظ کورونا وائرس پر کنٹرول پانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس وائرس سے نمٹنے کے لئے سب سے پہلے صحت خدمات پر 50 کروڑ ڈالر (نصف بلین ڈالر) کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا’’ ہم اس وائرس پر قابو پاکر ہی معیشت میں ہونے والے نقصان کو کم کر سکتے ہیں‘‘۔
نیوزی لینڈ میں اتوار کو اس وائرس سے متاثر دو نئے معامے سامنے آنے کے بعدآٹھ معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہیں۔
(یو این آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img