جےپور،16مارچ: راجستھان میں بھارتیہ جنتاپارٹی(یواین آئی)کے ریاستی صدر ڈاکٹرستیش پونیاں نے سیکر ضلع میں سامنے آئے ایک دلت پر ظلم کے معاملے میں ریاستی حکومت سے ملزمین پر چلد کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔
ڈاکٹر پونیاں نے سوشل میدیا کے ذریعہ کہاکہ یہ تو حد ہوگئی،دن بدن راجستھان میں دلتوں پر ظلم کی انتہا ہورہی ہے۔حکومت کے مکھیا دوسری ریاستوں کے ارکان اسمبلی کی مہمان نوازی میں لگے ہوئےہیں۔یہ کیا حال بنا دیا گیا راجستھان کا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے ملزمین کے خلاف جلد کارروائی کی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ سیکر ضلع میں نیمکا تھانہ علاقے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں درج فہرست ذات و قبائل کے 70سالہ مدن لال مینا کو چوری کے شبہ میں بدمعاشوں نے بےرحمی سے پیٹاہے ۔درج فہرست ذات و قبائل کے لوگوں کے ساتھ مسلسل جرم کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
یواین آئی۔





