منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

جموں وکشمیر: کورونا وائرس کے نوڈل افسر ڈاکٹر شفقت خان معطل

سری نگر، 13 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نامزد نوڈل افسر ڈاکٹر شفقت خان کو معطل کردیا۔
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نامزد نوڈل افسر ڈاکٹر شفقت خان کو اس کے خلاف زیر التوا انکوائری کے پیش نظرمعطل کیا جاتا ہے۔
معطلی کے دوران موصوف افسر ضلع مجسٹریٹ دفتر کٹھوعہ یا چیف میڈیکل افسر کٹھوعہ کے دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے۔
قبل ازیں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر موصوف افسر کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا: ‘جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نامزد نوڈل افسر ڈاکٹر شفقت خان کو ڈیوٹی کے ساتھ تساہل پسندی برتنے کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے’۔
بتادیں کہ ڈاکٹر شفقت خان نے چند روز قبل اپنے ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملاقی ہوتے وقت مصافحے کے بجائے ‘نمسکار’ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس ٹویٹ پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img