قاضی کوڈ، : کیرالہ کے قاضی کوڈ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کےسبب پیر کی صبح نیشنل ہائی وے پر ایک بڑا درخت گرنے سے قاضی کووڈ اور كوئیلانڈی کے درمیان ٹریفک متاثر ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق درخت چونگوٹو کاؤ کے قریب گرا جس سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو ئی ہے۔
راستہ سے درخت اور ملبہ کو ہٹانے کیلئے پولیس، فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار مصروف ہیں۔ ٹریفک کے آمد رفت ہونے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔
یو این آئی





