منگل, فروری ۲۴, ۲۰۲۶
16.1 C
Srinagar

جموں میں منشیات فروش گرفتار، بڑی مقدار میں نشہ آور کیپسول بر آمد: پولیس

جموں، : منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں (دیہی) پولیس ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں نشہ آور کیپسول بر آمد کئے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ پلنوالہ کی ایک ٹیم نے دوران گشت ایک مشتبہ شخص کو روک لیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے پریگابلن کیسپول آئی پی 300 ملی گرام (پریگا – 300) کی دو اسٹرپس جن میں 19 کیسپول تھے، اور 3032 سبز رنگ کے نشہ آور کیسپول بر آمد کئے جو بغیر اصل پیکنگ کے ڈھیلے حالت میں موجود تھے۔
ملزم کی شناخت منیش کمار ولد مرحوم گوپال داس ساکن کلاہ جموں کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کھور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر15/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور ضبط شدہ منشیات کے ذرائع اور اس کے ممکنہ سپلائی نیٹ ورک کے بارے میں مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں پولیس منشیات کے ناسور کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img