بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ٹرمپ اور روٹے کے درمیان ایم ایچ ۔17کے بارے میں بات چیت

واشنگٹن، :  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران پانچ سال قبل حادثہ کا شکار ایم ایچ۔17طیارہ کی تحقیقات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ، ’’دونوں رہنماؤں کے درمیان پانچ سال پہلےملائیشیا ایئر لائنز کا طیارہ ایم ایچ۔ 17 کے حادثہ کی تحقیقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ امریکہ ڈچ حکام اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات میں مکمل طور پر مدد کنے کے سلسلے میں پریقین ہے‘‘۔
خیال رہے کہ پانچ سال پہلے 17 جولائی، 2014 کو ملائیشیا ایئر لائنز کے جہاز بوئنگ 777 نے ایمسٹرڈم سے کوالالمپور کے لئے اڑان بھری تھی لیکن طیارہ یوکرائن کے ڈون باس علاقے میں تباہ ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں طیارہ پر سوار تمام 298 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر ڈچ اور ملائیشیائی باشندے تھے ۔ اگرچہ، یوکرائن کی حکومت نے ہوائی جہاز کے حادثے کے پیچھے مقامی فوج کا ہاتھ بتایا تھا جبکہ فوج نے طیارے کے حادثے میں اس کے ملوث ہونے کی اطلاعات کو مسترد کر دیا تھا۔
جاری۔ اسپوتنک

 

Popular Categories

spot_imgspot_img