منگل, فروری ۲۴, ۲۰۲۶
16.1 C
Srinagar

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا دورہ کشتواڑ، انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا لیا جائزہ

جموں،: فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور اندرونی علاقوں میں جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے جوانوں کی بر وقت، درست اور انٹلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائیوں کو سراہا جن کے نتیجے میں پاکستان کی سرپرستی میں سرگرم جیش محمد سے وابستہ اعلیٰ کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔
اس دوران کاؤنٹر انسرجنسی فورس (ڈیلٹا) کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اے پی ایس بال بھی ان کے ہمراہ تھے۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘وائٹ نائٹ کور کے جی او سی نے سی آئی ایف (ڈی) کے جی او سی کے ہمراہ ضلع کشتواڑ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور اندرونی علاقوں میں جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ لیا’۔
انہوں نے کہا: ‘دورے کے دوران فوجی کمانڈر نے جوانوں کی بر وقت، درست اور انٹلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائیوں کو سراہا جن کے نتیجے میں پاکستان کی سرپرستی میں سرگرم جیش محمد سے وابستہ اعلیٰ کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک کئے گئے’۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘اندرونی علاقوں میں مسلسل سرگرم وائٹ نائٹ کور کے جوان عزم و استقلال کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، وہ اپنی کارروائیوں میں درستگی، تعاقب میں مستقل مزاجی اور قوم کے تحفظ کے عہد پر غیر متزلزل قائم ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ جوان ہر حال میں ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img