جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

جموں میں ٹرک حادثہ، دو ہلاک ایک زخمی

جموں، :  جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے چھنی ہمت علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹرک کے ایک اے ٹی ایم بوتھ میں گھس جانے سے دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق جموں کے چھنی ہمت علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹرک کے جموں کشمیر بنک کے ایک اے ٹی ایم بوتھ میں گھس جانے سے ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈکٹر ہلاک ہوا جبکہ اے ٹی ایم بوتھ کا محافظ زخمی ہوا۔
ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک میں آلو بھرے ہوئے تھے اور اس حادثے میں ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی ملبے میں دب جانے سے موت واقع ہوئی
انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ غالباً بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا تاہم مہلوکین اور مضروب ہوئے اے ٹی ایم گارڑ کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img