پیرس ،: فرانسیسی پارلیمان کے ایوان زیریں نے ایک بل منظور کیا ہے جس میں پیرس کی تاریخی نوٹرے ڈیم کیتھڈرل کی تعمیر نو کے لئے چندہ جمع کیا جائے گا۔
نیشنل اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ بل 8۔91 کی اکثریت سے منظور کیا گیا جبکہ 33 ارکان غیر حاضر رہے۔ ایوان زیریں کے کچھ ارکان نے اسے جلد بازی والا قدم بتایا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے پانچ سال کے اندر دنیا کے معروف نوٹرے ڈیم کیتھڈرل کو دوبارہ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کی تعمیر نو میں جدید ٹیکنالوجی اور انداز کا استعمال کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ 850 سال پرانے دنیا کے مشہور نوٹرے ڈیم کیتھڈرل میں 15 اپریل کو بھیانک آگ لگ گئی تھی ۔ ؎ عمارت کی مینار اور اور ایک چھت سمیت ایک بڑا حصہ تباہ ہوگیا تھا۔
-اسپوتنک۔





