اسلام آباد،: اقتصادی بحران سے دو چار پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے چھ ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت چار سال میں خالص وصولی صرف 1.65 ارب ڈالر کی ہوگی۔حال ہی میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان چھ ارب ڈالر کا سمجھوتہ ہوا ہے۔
ایک سینئر افسر نے ’ڈان نیوز‘ کو بتایا کہ اس مالی سال کے آغاز سے پاکستان کو 2021-22 میں ختم ہونے والے تین برسوں کے دوران آئی ایم ایف سے کل چھ ارب ڈالر کی رقم حاصل ہوگی جبکہ اسکے 2022-23 تک ختم ہونے والے چار برسوں میں تقریباً 4.355 ارب ڈالر کی دوبارہ ادائیگی کرنی ہوگی۔ اس طرح اسے آئی ایم ایف سے پاکستان کی وصولی 1.65 ارب ڈالر کی ہی ہوگی۔
افسر نے بتایا کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت تقریبا ایک ارب ڈالر کی رقم اسی ہفتے ملنے کی امید ہے۔ یہ رقم ملنے سے پاکستان کاغیر ملکی کرنسی کے ذخائر مختصر مدت کے لئے بڑھ جائے گا، لیکن پہلے توسیعی فنڈ خصوصیت (ای یف ایف ) کے تحت حاصل 6.4 ارب ڈالر رقم کی دوبارہ ادائیگی کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے ادائیگی پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔
ای ایف ایف کے تحت پہلے حاصل رقم کی ادائیگی ساڑھے چار سال اور دس سال کے اندر کرنا ہے۔ اس رقم کی ادائیگی 12 یکساں نصف سالانہ قسطوں میں کرنی ہے۔
یو این آئی،




