بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

طرابلس ہوائی اڈے پر ہتھ گولے سے حملہ: تین زخمی

طرابلس، ;  لیبیا کی راجدھانی طرابلس میں مٹیگا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہتھ گولوں سے حملہ کیا گیا جس سے تین ملازمین زخمی ہوگئے اور ایک طیارے کو نقصان پہنچا۔
یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔ حملہ کرنے والوں کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
انتظامیہ نے حملے کے سبب کچھ گھنٹوں کے لئے ہوائی اڈے سے پروازیں روک دی تھیں۔ کسی نے بھی ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
مٹیگا بین الاقوامی ہوائی اڈہ طرابلس کے مرکزی شہر سے تقریباً 8 کلومیٹر دور مشرق میں واقعہ ہے۔
ژنہوا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img