ایتھنس،: یونان میں ’نیو ڈیموکریسی پارٹی‘ کے لیڈر کریاکوس متسوتاکس نے اتوار کے روز پارلیمانی انتخابات میں انہیں ووٹ دینے کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عہد کیا۔
مسٹر متسوتاکس نے کہا کہ ’’میں نے عوام سے مضبوط حمایت مانگی تھی اور لوگوں نے مجھے حکومت بنانے کے لئے اپنی تائید دی‘‘۔
انہوں نے کہا کہ وہ آئینی مقامات کا تقدس بحال کرنے، ٹیکس میں کمی کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے، سکیورٹی اور تعلیم کو مضبوط بنانے کے عہد کے پابند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’سماج چاہتا ہے کہ ہم ایک ساتھ آگے بڑھیں۔ مجھ پر یقین کرنے کے لئے میں یونینوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہو‘‘۔ میں سبھی کے لئے وزیراعظم بنوں گا اور سبھی کے لئے کام کروں گا۔ ان لوگوں کے لئے بھی جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا‘‘۔
واضح رہے کہ یونان میں پارلیمانی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات میں مسٹر متسوتاکس کی پارٹی واضح اکثریت حاصل کرتے نظر آرہےہیں۔
اسپوتنک۔




