ذرائع کے مطابق اننت ناگ کے شیر باغ علاقے میں جامع مسجد اہلحدیث کے نزدیک ایک قبرستان میں بدھ کے روز دو نوجوانوں کو پر اسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
مقامی میڈیا نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے کہا کہ ابتدائی جانچ کے مطابق دونوں کی موت منشیات کے کثرت استعمال سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا تاہم مہلوکین کی طبی جانچ کے بعد ہی موت واقع ہونے کے اصلی وجوہات معلوم ہوسکتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ مہلوکین میں سے ایک کا تعلق کشتواڑ سے ہے جبکہ ایک مقامی باشندہ ہے۔
یو این آئی

اننت ناگ میں دو نوجوان پر اسرار حالات میں مردہ پائے گئے
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شیر باغ علاقے میں بدھ کے روز دو نوجوانوں کو پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔




