سری نگر: گزشتہ روز وائرل ہوئے ایک ویڈیو جس میں شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ میں ایک کمسن بچے کو مبینہ طور پر ایک استاد ہاتھ میں کلہاڑی لئے ڈراتا دھمکاتا ہے، کے سلسلے میں پولیس نے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
بتادیں کہ گزشتہ روز 45 سینکڑوں پر مشتمل ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر ایک استاد ہاتھ میں کلہاڑی لئے ایک کمسن بچے کو باقی بچوں کی موجودگی میں ڈراتا دھمکاتا ہے۔ بروئے ویڈیو یہ واقعہ چند ماہ قبل برائیٹ فیوچر ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ واگتھ ہندوارہ میں پیش آیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں منگل کے روز ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔
ایس پی ہندوارہ آشش مشرا نے بدھ کے روز میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوارہ پولیس نے ایک بچے کو کہلاڑی سے ڈرانے دھمکانے کے وائرل ہوئے ویڈیو کے سلسلے میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اور کلہاڑی لے کے بچے کو ڈرانے دھمکانے والے کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والوں سے بھی پوچھ تاچھ کی جائے گی۔
ایس پی ہندوارہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس نوعیت کے واقعات کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔
یو این آئی





