منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

کشمیر کے قاضی گنڈ میں 18 سالہ لڑکی کی پر اسرار حالت میں لاش برآمد

سری نگر،  جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں بدھ کے روز ایک باغ میں ایک 18 سالہ لڑکی کو پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قاضی گنڈ کے باپورہ علاقے میں ایک نزدیکی باغ میں مقامی لوگوں نے ایک 18 سالہ لڑکی کو لٹکے ہوئے پایا۔ لوگوں نے فوری طور متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اس بارے میں مطلع کیا۔
بعد ازاں ایک پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
فوت شدہ لڑکی کی شناخت نازیہ اختر دختر محمد امین شاہ ساکن با پورہ قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img