منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا کا باقاعدہ آغاز، 6 ہزار یاتری پوتر گھپا کی طرف روانہ

سری نگر، :  وادی کشمیر میں پیر کے روز سخت ترین حفاظتی حصار میں جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گھپا میں بھگوان شو سے منسوب برفانی عکس (شیولنگ) کے درشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی میں ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی سالانہ امرناتھ یاترا کا باقاعدہ طور پر آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ امرناتھ یاترا 15 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر خصوصی پوجا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ شری امرناتھ جی یاترا پیر کی صبح بال تل اور پہلگام کے راستوں سے بیک وقت شروع ہوئی اور چھ ہزار یاتری پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوئے۔ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک جو کہ شری امرناتھ شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے پیر کی صبح امرناتھ گھپا میں حاضری دیکر انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایک یاترا افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ وقفہ وقفہ سے جاری بارشوں کے باوجود وسطی ضلع گاندربل میں واقع بال تل بیس کیمپ اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام بیس کیمپ سے پیر کی صبح سینکڑوں یاتری پوتر امرناتھ گھپا کی طرف روانہ ہوئے۔
انہوں نے بتایا: ‘گزشتہ چند دنوں کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں یاتری پہلے ہی بال تل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں تک پہنچ چکے تھے۔ جو یاتری پوتر گھپا میں شیولنگم کے درشن کرنے کے لئے بال تل بیس کیمپ سے روانہ ہوئے، کو 14 کلو میٹر کا پیدل پہاڑی سفر طے کرنا پڑے گا’۔
مذکورہ افسر نے بتایا کہ اس راستے پر پہلا ہالٹنگ اسٹیشن (جہاں یاتری رکتے ہیں) دو کلو میٹر بعد آتا ہے ، جو دو میل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے بعد یاتری براری مرگ اور سنگم ہالٹنگ اسٹیشنوں عبور کرنے کے بعد بالآخر پوتر گھپا میں داخل ہوجاتے ہیں۔ نوجوان یاتری بال تل کے راستے سے ہی شیولنگم کے درشن کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہاں سے یاتری ایک ہی دن میں یاترا مکمل کرلیتے ہیں۔ بال تل پوتر گھپا تک پہنچنے کا مختصر راستہ ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img