ماسکو،: شام کے دارالحکومت دمشق میں کئے گئے حملہ میں چار افراد ہلاک اور کم از کم 21 افراد زخمی ہو گئے۔یہ اطلاع مقامی میڈیا نے پیر کو دی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق شامی فضائیہ سیکورٹی فورسزکے دمشق اور حمص کے بیرونی علاقوں میں کئے گئے فضائی حملہ کے دوران کم از کم تین میزائل کو مار گرایا ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کی فضائی حدود سے یہ حملے کئے تھے۔
شامی ٹیلی ویژن کے مطابق دمشق پر ہونے والے حملے میں چار افراد ہلاک اور بہت سے گھر زمین دوز ہو گئے۔
اسپوتنک





