ہیوسٹن، : امریکہ میں ٹیکساس کے ایڈیشن ہوائی اڈے پر اتوار کے روز ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرتے وقت ہینگر (ہوائی جہاز) سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے دس افراد کی موت ہوگئی۔
ایڈیسن سٹی کی ترجمان میری روزن بلیتھ نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق 9:10 بجے دو انجن والا دی بچ کرافٹ بی ای ۔350 جہاز پرواز بھرنے کے دوران ہینگر سے ٹکراگیا اور ا س میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں طیارہ میں سوار ابھی دس افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
محترمہ بلیتھ نے کہا ’’اس حادثہ میں طیارہ پوری طرح جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ یہ طیارہ ایڈیسن سے ڈلاس کے لئے پرواز بھر رہا تھا ۔ ایڈیسن سے ڈلاس کی پرواز محض 15 منٹ کی ہے‘‘۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ’’یہ ایک پرائیویٹ جہاز تھا اور فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس جہاز میں کون کون لوگ سوار تھے‘‘۔
نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے ٹوئٹر پر کہا کہ حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا ہے۔ وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ (ایف اے اے ) نے بیان جاری کر تے ہوئے کہا کہ حادثے کے وقت ہینگر کے اندر کوئی نہیں تھا۔ اس نے کہا کہ تفتیش کاروں کی ایک ٹیم ایڈیسن روانہ ہو گئی ہے۔
یو این آئی۔





