اوساکا، : وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کے خلاف متحد اور لڑنے پر زوردیتے ہوئے دہشت گردی کی مالی امداد کے ساتھ اس خطرے سے نمٹنے کے لئے عالمی اجلاس کے اپنے نئے خیال پر زور دیا ہے۔
مسٹر مودی نے جمعہ کے روز جی ۔20 سربراہ اجلاس سے علیحدہ برکس (برازیل۔روس۔ہندوستان۔چین۔جنوبی افریقہ) لیڈروں کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’دہشت گردی پوری انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ’’دہشت گردی نہ صرف معصوم لوگوں کی جان لیتی ہے، بلکہ یہ اقتصادی ترقی کو متاثر کرکے سماجی استحکام پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ دہشت گردی اور نسل پرستی کے عالمی خطرے سے لڑنے کے لئے سبھی اقدامات کئے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ’’حال ہی میں، میں نے دہشت گردی کے مختلف پہلوؤں پر بحث کے لئے ایک عالمی کانفرنس پر زور دیا ہے۔ دہشت گردی کے خطرے کے خلاف جنگ دنیا کی اولین ترجیحات میں سے ایک بن جانی چاہئے۔ میں اس پر برازیل کے کردار کی تعریف کرتا ہوں‘‘۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لئے كرغیزستان اور مالدیپ نیز سری لنکا کے اپنی حالیہ دوروں کے دوران، مسٹر مودی نے دہشت گردی سے لڑنے کی پرزور وکالت کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے دہشت گردی کے خلاف ایک عالمی کانفرنس کے انعقاد کا مشورہ دیا تھا۔
جاري۔ یو این آئی۔




