بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ نے یاترا کے حفاظتی انتطامات کا جائزہ لیا

سری نگر/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ جموں کشمیر کے بیچ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنیبر سنگھ نے بدھ کے روز پوتر امرناتھ گھپا کو جانے والے دونوں راستوں (پہلگام اور بال تل) پر تعینات حفاظتی بندوبست کا جائزہ لیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے پوتر امرناتھ گھپا کو جانے والے بال تل اور پہلگام کے راستوں پر تعینات سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات کمانڈروں نے انہیں (لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کو) یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدام اور اس سلسلے میں تمام ایجنسیوں کے درمیان تال میل کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔
دریں اثنا فوج کی شمالی کمان نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا: ‘فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے امرناتھ یاترا کے لئے بال تل اور پہلگام کے دو راستوں پر سیکوڑٹی انتطامات کا جائزہ لیا، انہوں نے یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ایجنسیوں کے درمیان تال میل اور حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدام کی سراہنا کی’۔
فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کے ہمراہ چنار کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں اور دوسرے فوجی عہدیدار بھی تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img