اقوام متحدہ، : ایشیا بحرالکاہل گروپ کے تمام 55 ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو سال کی مدت کے لئے ہندوستان کی غیر مستقل نشست کی اميدواري کی حمایت کی ہے۔ یہ ہندوستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ایشیا ئی بحرالکاہل کے تمام ممالک نے سال 2021-2022 کے لئے سلامتی کونسل میں ہندوستان کی غیر مستقل نشست کی متفقہ حمایت حاصل ہے۔ مسٹر اکبرالدین نے اس کے لئے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔
-یو این آئی،





