نواكشوط، : شمال مغربی افریقی ملک مو ریتا نیہ کے سابق وزیر دفاع محمد ولدغزوانی نے صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر غزوانی کو کل 52.01 فیصد ووٹ ملے ہیں ۔ انہوں نے کہا’’ہفتہ کو ہوئے انتخابات میں جو جیت ملی ہے وہ عوام کی جیت ہے‘‘۔ صدر عبدالعزیز کے پانچ سال کی مدت کار مکمل ہونے کے بعد یہ انتخابات ہوا ہے ۔ اس انتخاب کو فرانس سے سنہ 1960 میں آزادی ملنے کے بعد سے پہلی بار جمہوری طریقے سے اقتدار کی منتقلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ موریتا نیہ کے لیے غلامی کے خلاف جنگ کرنے والا دنیا کا آخری ملک مانا جاتا ہے ۔ سنہ 1981 میں اس ملک میں سرکاری طور پر غلامی کو ختم کرنے کی سمت میں کوشش شروع کی گئیں اور 2007 میں اس کے خلاف قانون بنا۔
اسپوتنک ۔





