منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

لیبیا میں سرکاری ہتھیاروں کے ذخائر پر حملہ، 9افراد ہلاک

طرابلس، :  لیبیا کی باغی فوج نے ہفتہ کو دارالحکومت طرابلس کے مشرقی حصے میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کی فوج کے ہتھیاروں کے ذخائر کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس میں نو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اسپتال نقصان پہنچا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان فوجی وانس نے بتايا کہ مارے گئے نو شہریوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
حکومت مخالف فوج نے بتایا کہ اس کا ہوائی حملہ بالکل صحیح جگہ پر ہوا ہے جس میں حکومت کے سیکورٹی فورسز کےگولا بارود کے سب سے بڑے ذخائر كو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خلیفہ حفتار کی قیادت میں باغی فوج طرابلس پر قبضہ کرنے کے لئے اپریل کے آغاز سے ایک فوجی مہم کی قیادت کر رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق لیبیا میں اس جدوجہد میں اب تک 653 افراد ہلاک جبکہ 3،547 زخمی ہوئے ہیں۔
لیبیا میں 2011 میں سابق رہنما معمر قذافی کی حکومت گرنے کے بعد سے افراتفری کا دور جاری ہے۔
ژنہوا

 

Popular Categories

spot_imgspot_img