بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

گجرات کے کانگریسی کارکن مدد کے لئے تیار رہیں: راہل

نئی دہلی، : کانگریس صدر راہل گاندھی نے گجرات میں گردابی طوفان ’وايو‘كے خدشے کے پیش نظر کانگریس کارکنان سے لوگوں کی مدد کے لئے تیار رہنے کے لئے کہا ہے۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیاکہ ’’طوفان ’وايو‘ گجرات کے سمندر کے قریب پہنچنے والا ہے۔ میں گجرات کے سبھی کانگریس کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس کے راستے میں آنے والے تمام علاقوں میں مدد کے لئے تیار رہے۔ میں طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں کے سبھی لوگوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے خدا سے دعا کرتا ہوں‘‘َ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے سبب پیدا ہونے والا طوفان’وايو‘ 13 جون کی صبح تک گجرات پہنچ جائے گا جس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں سے محفوظ مقام پر جانے کے لئے کہا ہے۔
یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img