واشنگٹن، : امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹک کمیٹی کے چیئرمین جیری ناڈلر نے کہا ہے کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ کے سلسلہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ لانے کے تمام متبادل پر بحث کی جا رہی ہے۔
مسٹر ناڈلر نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں مسٹر ٹرمپ کے خلاف ممکنہ مواخذے کے عمل میں ان کی حمایت کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا’’میں عوامی طور پر یہی کہہ سکتا ہوں کہ صدر کے خلاف مواخذہ لانے کے تمام متبادل پر بحث کی جا رہی ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ایوان نمائندگان کا ارادہ وکیل خصوصی رابرٹ میولر کا بیان درج کرنے کا ہے اور ضرورت پڑی تو انہیں سمن بھی کیا جائے گا۔
جاری،یو این آئی،





