پولیس بیان
شوپیان / پہاڑی ضلع شوپیاں کے آونیرا علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت سیار احمد بٹ ساکنہ یاری پورہ کولگام اور شاکر احمد وگے ساکنہ آونیرا شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک جنگجو’ آئی ایس نظریات ‘سے متاثر تھے اور وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں ، عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو انتہائی مطلوب تھے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مذکورہ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور ا±نہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بھی پیش پیش تھے۔ شاکر وگے نامی مہلوک جنگجونے زینہ پورہ شوپیاں میں ایک عام شہری عرفان حمید شیخ کا قتل کیا اس سلسلے میں پہلے ہی ایف آئی آر زیر نمبر 25/2019کے تحت کیس رجسٹر ہے۔جاں بحق جنگجوﺅںکے خلاف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ضمن میں کئی ایف آئی آر درج ہیں۔
جائے جھڑپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے اسلحہ وگولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ برآمد کئے گئے قابلِ اعتراض مواد کو قانونی جانچ کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔





