منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

کٹھوعہ سانحہ:مجرمین کو پھانسی دی جائے:بیگم خالدہ شاہ

سرینگر/ عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ شاہ نے رسانہ کٹھوعہ جموں کی آٹھ سالہ عاصفہ کی عصمت دری اور قتل کے ملزموں کو عدالت کی جانب سے سزا دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے اور ساتھ ہی ملزموں کو سزا دینے کی شدت میں اضافہ کرنے پر بھی زور دیا ہے ۔

بیگم خالدہ شاہ نے کرائم برانچ کی تحقیقاتی ایجنسی آئی جی سید مجتبیٰ ،ایس ایس پی رمیش کمار جالہ ،ایس پی نوید، ڈی ایس پی شوتیا اور منسلک ٹیم کی کار کردگی کی سراہنا کی جنہوں نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے پٹھان کورٹ عدالت میں زیر سماعت رہے مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچایا ۔

بیگم خالدہ نے پبلک پراسیکوٹروں ایڈوکیٹ طالب حسین اور اس کی ٹیم کے ممبران ایڈوکیٹ دیپیکا راجاوات ،ایڈوکیٹ منیب فاروق اور دیگر ا±ن سبھی اہلکاروں کی وکالت کو بھی حوصلہ افزا قرار دیا ہے جس کے نتیجہ میں ملزموں کو مجرم قرار دیا گیا۔ بیگم خالدہ نے ا±ن تما م سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچاننے کے لئے آواز بلند کی کہ اس بے رحمانہ اور وحشیانہ قتل کی واردات میں ملوث ملزموں کو سنگین سزا دی جائے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img