بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

دفعہ 370 ہٹائے جانے کے حق میں نہیں ہے جے ڈی یو:تیش

ایشین میل نیوز ڈیسک

 

پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے صاف طور پر کہاکہ ان کی پارٹی جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) جموں۔ کشمیر سے متعلق دفعہ 370 ہٹانے کی مخالفت کرے گی لیکن اس سے لیکر پارٹی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کے ساتھ ناطہ رکھے گی یا توڑ دے گی اس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

نتیش کمار نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی کے کل پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ کے بعد دیئے گئے بیان کہ نریندر مودی حکومت اگر دفعہ 370 کو ہٹانے کا فیصلہ لیتی ہے تو پارٹی این ڈی اے میں رہ کر اس کی مخالفت کرے گی۔ لیکن اس معاملے کو لیکر ناطہ نہیں توڑے گی سے متعلق پوچھے جانے پر صرف اتنا ہی کہاکہ ان کی پارٹی شروع سے اس دفعہ کو ہٹائے جانے کے حق میں نہیں ہے اور اس کی مخالفت کرے گی۔

انہوںنے کہاکہ اس معاملے پر جے ڈی یو کا رخ پہلے سے ہی واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی کا سوال ہی نہیں ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جے ڈی یو نے شروع سے ہی اپنی رائے دفعہ 370، یکساں سول کوڈاور ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے معاملے پر واضح کر رکھاہے۔ انہوں نے کہاکہ ” ہمارا ماننا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کورٹ کے فیصلے سے یاا ٓپسی اتفاق سے ہو۔ ہم لوگ یکساں سول کوڈنافذکئے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img