ایشین میل نیوز ڈیسک
شوپیان : جنوبی ضلع شوپیا ن کے مضافاتی گاﺅںآو نیرا میں جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان معرکہ آرائی میں2جنگجو جاں بحق ہوئے ۔پولیس ترجمان نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے جھڑپ سے جاں بحق جنگجوﺅں کی نعشیں برآمد کی گئیں ۔
پولیس ترجمان نے جھڑپ سے متعلق ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ضلع شوپیان کے آونیرا گاﺅں میںعسکریت پسندوں موجودہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس گاﺅںکو اپنے محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران جنگجوﺅںنے خود کو فوج وفورسز کے گھیرے میں پا کر اندھا دھند گولیاں برساکر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے ا±نہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں 2عسکریت پسندجاں بحق ہوئے۔پولیس ترجمان کے مطابق جائے جھڑپ پر سیکورٹی فورسز نے مہلوک عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کرکے ا±ن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے حوالے سے جانچ پڑتال شروع کی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے مقامی لوگوں کو اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جائے جھڑپ کی اور رخ کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ تصادم کی جگہ ایسی کوئی ممکنہ بارودی شئے پھٹنے سے رہ گئی ہو اور جس کی زد میں آکر کسی کو کوئی گزند پہنچے اسی لئے لوگوں سے التماس ہے کہ وہ تب تک انکاونٹر کی جگہ جانے سے خود کو دور رکھیں جب تک پولیس اور دیگرسلامتی اداروں کی طرف سے اس جگہ کو صاف و پاک قرار نہ دیا جائے۔





