ایشین میل نیوز ڈیسک
نئی دہلی، قومی راجدھانی دہلی میں پیر کے دن موسم کا سب سے گرم دن رہا اور جون مہینے میں پانچ سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے صفدر جنگ موسم مرکز پر درجہ حرارت 8ء44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم میں سب سے زیادہ ہے۔ ساتھ ہی یہ سال 2014 کے بعد جون مہینے میں اس مرکز پر سب سے زیادہ درجہ حرارت بھی ہے۔
سال 2014 میں یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10 جون کو 5ء45 ڈگری درج کیا گیا تھا۔وہیں پالم میں دوپہر ڈھائی بجے درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا۔ یہاں ریکارڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت9 جون 2014 کو 8ء47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا۔محکمہ موسمیات نے ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی کے چنندہ حصوں میں پیر اور منگل کے لئے ریڈ الارٹ جاری کیا ہے۔





