بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

عصمت دری کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی ہو:ریکھاشرما

ایشین میل نیوز ڈیسک

اندور،قومی خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے معصوموں کے ساتھ بڑھتے عصمت دری کے معاملوں کے سلسلے میں آج کہا کہ ایسے جرائم میں قصوروار پائے جانے پر پھانسی کی سزا دی جانی چاہئے۔

خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی شکایتوں کے حل کے سلسلے میں مدھیہ پردیش کے اندور میں منعقد ایک میٹنگ میں شامل ہونے کے بعد نامہ نگاروں سے محترمہ شرما نے کہا کہ معصوم بچیوں کے ساتھ عصمت دری جیسے جرائم کی روک تھام کےلئے قصورواروں کو پھانسی کی سزا دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایسے وحشیانہ مجرموں میں ڈر قائم کرنا آج ضروری ہوگیا ہے۔

ریکھا شرما نے کہا کہ ایسے معاملوں کے بڑھنے کی کئی اہم وجوہات میں سے ایک پولیس کا غیر حساس برتاؤ بھی ہے۔پولیس کو خواتین کی شکایتوں پر فوری طورپر کارروائی کرنی چاہئے۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا مفت اور لامحدود ملنے والی انٹرنیٹ کی سہولت بھی طلبا کے ذہن پر خراب اثر ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کا دھیان رکھیں اور بچپن سے ہی انہیں خواتین کی عزت کرنے کی سیکھ دیں۔لوگوں کی بیداری ایسے جرائم کی روک تھام میں سب سے زیادہ معاون ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img