بنگلور، : گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ مصنف، تھیٹر آرٹسٹ ، اداکار اور فلم ڈائریکٹر گریش کرنارڈ کا پیر کی صبح انتقال ہوگیا ۔
وہ 81 سال کے تھے اور طویل عرصے بیمار تھے ۔ادب، تھیٹر اور سنیما کے شعبوں میں بے مثال شراکت کے لئے، حکومت ہند نے اسے پدم شری اور پدم بھوشن کے اعزاز سے معزز کیا تھا۔
مسٹر کرنارڈ ایک معاصر مصنف تھے جنہوں نے کنڑ زبان اور ہندوستانی تھیٹر کے میدان میں بہت اہم کردار ادا کیاتھا۔مسٹر کرنارڈ کی پیدائش 1938 میں مہاراشٹر کے ماٹھیرن میں ہوا تھا۔ انہوں نے اپنی تعلیم تعلیم کرناٹک کے اترکنڑ اور دھارواڑ میں حاصل کی تھی ۔انہوں نے امریکہ کے شکاگو یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر کے طور پر بھی کام کیا۔
ان کے مشہور ڈراموں میں ییاتی ، تغلق، ہے ودن، انجو مالگے، اگنی نمتومالے ، اور ناگ منڈل وغیرہ شامل ہیں۔ ان کا’تغلق‘ ڈرامہ کا انگریزی سمیت مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔





