نئی دہلی، : وزیراعظم نریندر مودی نے مشہور مصنف اور تھیٹر آرٹسٹ گریش کرنارڈ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے آج ٹویٹ کیا، ’’گریش کرنارڈکو ان کے ہمہ جہت اداکاری کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنی پسند کے مسائل پر جوش و جذبے کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کے کام آنے والے برسوں میں بھی مقبول رہیں گے۔ میں اس کی وفات سے دکھی ہوں۔ خدا ان کی روح کو شانتی دے‘‘۔
گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ مصنف، تھیٹر آرٹسٹ ، اداکار اور فلم ڈائریکٹر گریش کرنارڈ کا پیر کی صبح انتقال ہوگیا ۔
یو این آئی۔





