بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

نائیجیریا: سڑک حادثہ میں 18 افراد ہلاک

لاگوس ، : نائیجیریا کے اونڈو میں اكورے- اووو ایکسپریس وے پر ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان شدید ٹکر میں کم از کم 18 افراد کی موت ہو گئی۔

نائیجیریا کے اخبار’ پلس‘ کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ حادثہ ہفتے کی صبح تین بجکر 30 منٹ پر ہوا،جب ٹرک ڈرائیور نے اسٹیئرنگ پر اپنا کنٹرول کھو دیا اور مخالف سمت سے آنے والے بس سے اس کی ٹکر ہو گئی۔
لاگوس پولیس کے ترجمان فیمی جوزف نے کہا کہ ٹرک سڑک پر گڑھے سے بچنے کی کوشش میں اس کی مخالف سمت سے آنے والے بس سے آمنے سامنے کی شدید ٹکر ہو گئی اور اس کے بعد بس شعلوں میں گھر گئی۔
مسٹر جوزف نے کہا کہ ٹرک اور بس کی ٹکرمیں ٹرک ڈرائیور اور اس کا معاون اس حادثے میں بچ گئے اور حادثے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اكورے میں اونڈو جنرل اسپتال میں متاثرین کی لاشوں کو میں رکھا گیا ہے۔
یو این آئی،

 

Popular Categories

spot_imgspot_img