سری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بوٹھو علاقے میں منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں گاڑی کا ڈارئیور ہلاک جبکہ دیگر چار مسافر زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے بوٹھو نامی گاؤں میں منگل کے روز ایک گاڑی سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑٰی کا ڈارئیور بر سر موقع ہی جان بحق ہوا جبکہ دیگر چار مسافر زخمی ہوئے۔
مہلوک ڈرائیور کی شناخت محمد رمضان ریشی ولد غلام محمد ریشی ساکن بوٹھو کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے چار مسافروں کو علاج ومعالجے کے لئے ضلع ہسپتال بانڈی پوری منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت محمد خلیل ریشی، دانش شوکت ریشی، شوکت احمد ریشی اور محمد مقبول ریشی کے بطور ہوئی ہے۔





