جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

’ونیزویلا میں پرامن طریقے سے اقتدار کی تبدیلی کے لئے پابند عہد ہیں‘

اقوام متحدہ، :  ونیزویلا کے لئے قائم بین الاقوامی رابطے گروپ (آئی سي جي) اور لیما گروپ نے ونیزویلا میں پرامن طریقے سے انتخابات کرانے کے لئے پرامن طریقے سے اقتدار کی تبدیلی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
دونوں گروپوں نے پیر کو مشترکہ طور پر بیان جاری کرکے کہا کہ وہ ونیزویلا میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لئے پرامن طریقے سے اقتدار کی تبدیلی کے لئے پابند عہد ہیں۔
دونوں گروپوں نے بتایا کہ ونیزویلا بحران کے سیاسی، پرامن اور جمہوری حل میں اہم کردار ادا کرنے کے سلسلے میں رابطہ بڑھانے کے معاملے پر آج ان کی ملاقات ہوئی۔ دونوں گروپوں نے کہا کہ ونیزویلا بحران کے حل کے بارے میں اگرچہ وہاں کے لوگوں کو کہنا ہےکہ بین الاقوامی اور علاقائی گروپوں کو جمہوریت بحال کرنے میں وہاں کے باشندوں کی مدد کرنے کے لئے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ لیما گروپ کینیڈا، چلی اور پیرو کے وزراء خارجہ کو لے کر بنا ہے، جبکہ بین الاقوامی رابطے گروپ میں یورپی یونین کے اعلی نمائندے اور پرتگال اور یوروگوئے کے وزیر خارجہ شامل ہیں۔
اسپوتنك ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img