بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سری نگر کے مضافات میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں شہری ہلاک

سری نگر، جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ پانتھہ چوک میں پیر کی شام نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے پانتھہ چوک میں 32 سالہ سمیر احمد وانی ولد محمد یوسف وانی پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔
سمیر سینے میں گولی لگنے سے شدید طور پر زخمی ہوا۔ زخمی سمیر کو فوری طور پر سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ریاستی پولیس کے مطابق واقعے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔.ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ فائرنگ کے واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

(یو این آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img