منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

عید کے موقع پر اجمیر درگاہ میں جنّتی دروازہ کھلے گا

اجمیر، :  اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر روایت کے مطابق چاند نظر آنے کے ساتھ ہی جنتی دروازہ کھولا جائے گا۔
اگر 4 جون کو عید کے چاند کی شہادت ملتی ہے تو پانچ جون کی صبح عقیدت مندوں کے لئے دروازہ کھول دیا جائے گا۔ جنتی دروازہ دوپہر تک کھلا رہے گا اور ظہر کی نماز کے بعد اسے بند کردیا جائے گا۔ اگر چاند پانچ جون کو دکھائی دیتا ہے تو دروازہ 6 جون کی صبح کھولا جائے گا۔ چاند کی شہادت کے لئے درگاہ کمیٹی کے تحت کام کرنے والی ہلال کمیٹی کی شہر قاضی کی نمائندگی میں مختلف میٹنگیں ہوں گے جو چاند نظر آنے کی خبروں کی تصدیق کے بعد چاند کا اعلان کریں گی۔
یو این آئی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img