ایتھنز، : یونان میں عام انتخابات اس بار مقررہ وقت سے پہلے 7 جولائی کو ہوں گے۔ یونان حکومت کے ترجمان دمترس تزانكپلس نے یہ اطلاع دی۔
دمترس نے مقامی میڈيا کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم الیكسس تسپرس صدر پروكوپس پاؤلوپس سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی اپیل کریں گے۔ انہوں نے کہا’’اسکولوں کے امتحانات کےسبب وزیر اعظم نے 7 جولائی کو انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر تسپرس نے یہ اعلان اتوار کو بائیں بازو کی سيرجا پارٹی کے يورپو اور مقامی انتخابات میں ہوئے بھاری نقصان کے پیش نظر ہے۔ موجودہ حکومت کی مدت اس سال اکتوبر تک کی ہے۔
-ژنہوا





