بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

پنڈت نہرو کی قربانیوں کو قیامت تک یاد رکھا جائے گا: غلام احمد میر

جموں، : جموں کشمیر پردیش کانگریس کیمٹی کے صدر غلام احمد میر نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے یوم وصال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنجہانی نہرو کی قربانیوں کو قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔

یہاں پارٹی دفتر پر پیر کے روز آنجہانی نہرو کے 55 ویں یوم وصال کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہا ‘پنڈت جواہر نہرو اور ان کے خاندان کی قربانیوں کو ملک قیامت تک یاد رکھے گا، یہ بھولنے والی ہستی نہیں ہے’۔

انہوں نے کہا کہ پنڈت نہرو ملک کی آزادی کے بعد ملک کے پہلے وزیر اعظم بن گئے اور اس سے قبل انہوں نے ملک کی آزادی کے لئے نمایاں رول ادا کیا۔

میر نے کہا کہ پنڈت نہرو نے ملک کی ترقی کی بنیاد ڈالی ور ان کی ٹھوس بنیاد ڈالنے کی وجہ سے ہی ملک 72 سال میں بہت ترقی کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈت نہرو کا جو رول ملک کو اکھٹا رکھنے کے لئے رہا ہے وہ آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا آج سے 72 سال پہلے تھا۔
یو این آئی ایم افضل 

Popular Categories

spot_imgspot_img