ایشین میل نیوز ڈیسک
راجوری:خطہ پیر پنچال کے پہاڑی ضلع راجوری میں پولیس وفورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران برلب سڑک نصب کی گئی ’آئی ای ڈی ‘کو برآمد کرکے ناکارہ بنا دی گئی اور کسی بھی جانی ومالی نقصان سے محفوظ بنا یا۔
یہ باردوی سرنگ راجوری شاہراہ پر کالرچوک کے نزدیک نصب کی گئی تھی ۔پولیس ترجمان کے مطابق فوج کی ایک ’روڈ اوپننگ پارٹی‘ (آر او پی) معمول کی گشست کررہی تھی ،جس دوران سوموار کی صبح این ایچ۔144اے ،جوکہ راجوری کو جموں سے جوڑتی ہے،پرکالر چوک کے نزدیک بارودی مواد پایا گیا ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک بوتل میں مائع جبکہ پالیتھین لفافے میں ٹھوس میٹریل برآمد کی گیا۔فوج نے فوری طورپر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت روک دی گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا گیا ۔
بم ڈسپوزل اسکارڈ نے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کے لئے کارروائی شروع کی اور قریب ایک گھنٹے بعد شاہراہ نصب کی گئی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا ۔
ایس ایس پی را۔جوری یوگل منہاس نے بتایا کہ الرٹ فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچالیا گیا جبکہ معاملے کی نسبت ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی،جسکی سربراہی ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر گوند رتن کریں گے۔





